جان من
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - محبوب، دلربا۔ پھر میرے اضطراب میں کیوں شک ہے آپ کو الفت کا جب یقیں تمہیں اے جان من ہوا ( ١٨٧٢ء، نظام، کلیات، ٧٠ )
اشتقاق
فارسی زبان میں اسم 'جان' کے آخر پر کسرۂ اضافت لگا کر ضمیر واحد متکلم 'من' بطور مضاعف الیہ لگانے سے مرکب اضافی 'جان من' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٠٧ء میں ولی کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مؤنث